ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرز دے گا

Nov 04, 2022 | 13:18:PM
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرز دے گا
کیپشن: سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک خیبرپختونخواء میں نظام صحت کی بہتری کے لیے 10 کروڑ ڈالرز دے گا۔

سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی تقریب میں موجود تھے۔