اسلام آباد؛ایف سکس سے اغواء ہونیوالے نوجوان کی تشددزدہ  لاش برآمد 

May 04, 2026 | 23:44:PM
اسلام آباد؛ایف سکس سے اغواء ہونیوالے نوجوان کی تشددزدہ  لاش برآمد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)وفاقی دارالحکومت میں کروڑوں روپے کے سیف سٹی کیمرے اور درجنوں پولیس ناکے نوجوان کی جان نا بچا سکے۔تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سکس سے اغواء ہونیوالے نوجوان کی تشددزدہ  لاش کے پی سے برآمد ہوئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق والدین کے اکلوتے بیٹے فرخ افضل کو سیکٹر ایف سکس میں گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا۔گلی میں موجود سیکورٹی گارڈ کی مزاحمت پر اغواء کاروں نے فائرنگ کی۔شور شرابے کی آواز سن کر گھر سے باہر نکلے تو میرے بیٹے کو چارپانچ نامعلوم افراد زبردستی گاڑی میں ڈال کرلے جارہے تھے۔

والد کاکہناتھا کہ محلے داروں اور میں نے بیٹے کو چھڑوانے کی کوشش کی تو اغواء کاروں نے فائرنگ کی۔بروقت ون فائیو پر کال کرکے اسلام آباد پولیس کو مطلع کردیا تھا۔

اہلخانہ کا کہناتھا کہ کچھ دیر پہلے پولیس نے بتایا ہے کہ آپ کے بیٹے کی لاش مردان ہسپتال میں ہے۔تھانہ کوہسار پولیس اور والد لاش وصول کرنے کیلئے مردان روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں پھر نمایاں اضافہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: