جعفر آباد میں نامعلوم افراد کا ہینڈ گرنیڈ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

May 04, 2026 | 21:06:PM
جعفر آباد میں نامعلوم افراد کا ہینڈ گرنیڈ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)جعفر آباد میں کیٹل فارم تھانے کی حدود میں بھل صفائی کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہینڈ گرنینڈ پھینک دیا جس سے زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایکسویٹر مشین کے قریب اس وقت ہوا جب صفائی کا کام جاری تھا، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موقع پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ ابتدائی طور پر مالی نقصان بھی رپورٹ نہیں ہوا، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے،علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی