عمران خان سے ملاقات،وکلاء اور فیملی کی فہرست جیل حکام کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان سے وکلاء اور اہل خانہ کی ملاقات کا دن مقرر کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے6وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عدنان شہزاد مرزا، فتح اللہ برکی، امیر اعجاز اورکومل جدون بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلاء کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پہنچیں گے۔ اسی روز بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لیے آئیں گی۔
علیمہ خان نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرزاور سینئر قیادت کو بھی کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز پر جنگ کا خطرہ بڑھ گیا! ایران کی امریکا کو کھلی دھمکی، جنگی جہاز نشانے پر