آبنائے ہرمز پر جنگ کا خطرہ بڑھ گیا! ایران کی امریکا کو کھلی دھمکی، جنگی جہاز نشانے پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی ایران کے کنٹرول میں ہے اور کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایران نے یہ بھی کہا کہ جو جہاز مقررہ قواعد کے بغیر گزرنے کی کوشش کریں گے انہیں طاقت کے ذریعے روکا جائے گا۔
دوسری جانب امریکا نے آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کو نکالنے کے لیے “پروجیکٹ فریڈم” کے تحت اپنی بحری سرگرمیاں بڑھا دی ہیں جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی جنگی جہازوں کو وارننگ دی اور ممکنہ کارروائی کی، تاہم امریکی حکام نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکہ کی جانب سے حوالے کیے گئے 15 ایرانی میرین اہلکار ایران کے سپرد کر دیئے