پاکستان نے امریکہ کی جانب سے حوالے کیے گئے 15 ایرانی میرین اہلکار ایران کے سپرد کر دیئے

May 04, 2026 | 19:44:PM
پاکستان نے امریکہ کی جانب سے حوالے کیے گئے 15 ایرانی میرین اہلکار ایران کے سپرد کر دیئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین )پاکستانی حکام نے امریکہ کی جانب سے حوالے کیے گئے 15 ایرانی میرین اہلکاروں کو ایران کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہلکار آج پسنی کے مقام پر پاکستانی حکام کے حوالے کیے گئے، جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے گبد-ریمدان سرحدی پوائنٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ان ایرانی اہلکاروں کو چند روز قبل امریکہ نے حراست میں لیا تھا، تاہم بعد ازاں خیرسگالی کے تحت انہیں رہا کر کے واپس ایران بھجوا دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ مذاکرات کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، جن میں پاکستان ایک ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، اس معاملے پر تاحال کسی بھی متعلقہ حکومتی یا سفارتی ادارے کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی