آسٹریا کا سخت اقدام، 3 روسی سفارتکار ملک بدر، سیٹلائٹ جاسوسی کا سنسنی خیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریا نے جاسوسی کے شبہ میں تین روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویانا میں روسی سفارتی عمارتوں کی چھتوں پر نصب متعدد اینٹینا اور سیٹلائٹ ڈشز حکام کی نگرانی میں تھے جنہیں ممکنہ طور پر دیگر ممالک کے سیٹلائٹ کمیونیکیشنز تک رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔
آسٹریا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی استثنیٰ کو جاسوسی کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے اور تینوں سفارتکار ملک چھوڑ چکے ہیں،اس اقدام کے بعد 2020 سے اب تک آسٹریا کی جانب سے نکالے گئے روسی سفارتکاروں کی تعداد 14 ہو گئی ہے،روسی سفارتخانے نے اس فیصلے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔
ویانا، جہاں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے موجود ہیں، طویل عرصے سے سفارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خفیہ سرگرمیوں کا بھی مرکز سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکہ کی جانب سے حوالے کیے گئے 15 ایرانی میرین اہلکار ایران کے سپرد کر دیئے