کنگنا رناوت نے راہول گاندھی سے شادی سے متعلق خبر کوجعلی قرار دیدیا

May 04, 2026 | 15:03:PM
 کنگنا رناوت نے راہول گاندھی سے شادی سے متعلق خبر کوجعلی قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی سے شادی سے متعلق خبر کوجعلی قرار دے دیا۔

بالی وڈ انڈسٹری میں کنگناکو ان کی اداکاری کے ساتھ بے باک، متنازع اور دوٹوک آرا کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

حال ہی میں بھارتی سیاستدان راگھو چڈا کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی تبصرے دیکھنے میں آئے وہیں کچھ بے بنیاد اور فرضی پوسٹ بھی وائرل ہوتی رہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک میم پیج کی جانب سے کنگنا کا ایک فرضی تبصرہ شیئر کیا گیا جس پر درج تھا کہ ’اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہوگئے تو میں ان سے شادی کرنے کے لیے تیار ہوں‘ ۔

 یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ہما قریشی  کا بوائے فرینڈ کون؟ شادی کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آگئی

 بعد ازاں اس فرضی پوسٹ کو کنگنا کا اصل بیان  بتایاگیا اور بھارتی میڈیا میں کنگنا کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ’ اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیں تو کنگنا ان سے شادی کیلئے تیار ہیں‘ ۔

 ایک ایسی ہی زیر غور سوشل میڈیا   پوسٹ کنگنا کی توجہ حاصل کیے بغیر نہ رہ سکی۔

اداکارہ نے اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹااسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  ’یہ جعلی خبر انتہائی افسوسناک ہے ، سیاست میں بھی خواتین کے لیے کوئی  عزت و وقار نہیں،  شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو یہ جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں ‘۔