پنجاب سمیت ملک بھر میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز بارش،آندھی کا امکان

May 04, 2025 | 19:03:PM
پنجاب سمیت ملک بھر میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز بارش،آندھی کا امکان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک بھر میں تیز بارش اور چند مقامات کی ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ۔

لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب سمیت پنجاب اور ملک بھر میں موسم ابر آلود رہے گا، جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار،پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی /وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اورچند مقامات پر ژالہ باری/ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ وزیرستان، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک، لکی مروت، پشاور،صوابی،چارسدہ، مردان ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، مہمند ،خیبراورکرم میں چند مقامات پر آندھی،جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان تاہم بعد ازدوپہر مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ، میانوالی،ملتان،خانیوال، لیہ،بھکر، تونسہ،راجن پور، بہاوپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، ڈی جی خان،رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات کے دوران ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو،ڈیرہ بگٹی، شیرانی، لورالائی، خضدار، لسبیلہ ،آواران اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں/آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

سندھ   کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے  تاہم کراچی ،سانگھڑ، عمر کوٹ،مٹیاری،مٹھی،ٹھٹھہ ،سکھر،گھوٹگی،شکارپور،چھور، جیکب آباد،لاڑکانہ، دادو، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد ، خیرپوراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران میں چند مقامات پر ژالہ باری/ درمیانی سے تیز بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے: رانا تنویر حسین