اتحادی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنانے کی تیاری کر لی

May 04, 2023 | 22:05:PM
اتحادی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنانے کی تیاری کر لی
کیپشن: تنخواہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دےدی گئی، مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 4 یا 5 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے،تاہم وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔ جبکہ چار یا پانچ جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے بجٹ مختص کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کل آبادی کتنی ہو گئی؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی معاشی ٹیم کو بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجٹ میں مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں،حکومت کو یہ تجاویز بھی دی گئی ہیں کہ حکومت اپنے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے، اسی طرح پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر100 روپے تک کمی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی ہونی چاہیے ، خواجہ آصف محمود