ریسکیو کا تونسہ میں طویل آپریشن ، گہرے کنویں میں گرے 2 مرغوں کو نکال لیا گیا

May 04, 2023 | 21:31:PM
ریسکیو کا تونسہ میں طویل آپریشن ، گہرے کنویں میں گرے 2 مرغوں کو نکال لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ریسکیو 1122 کے جانوروں کو بچانے کیلئے خطرناک آپریشن ملک و قوم اور انسانیت کا اثاثہ ہیں ، انسانیت کو بچانے کے یہ کارنامے اکثر و بیشتر  اخباروں کی بھی زینت بنتے رہتے ہیں ، ایسا ہی کارنامہ ریسکیو تونسہ نے سر انجام دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق تونسہ شریف کے دور دراز علاقے  جھوک مسو والا میں 2مرغے 120فٹ گہرے کنویں میں گر گئے، جس کی اطلاع مرغ مالکان نے ریسکیو تونسہ کو دی، ریسکیو ٹیم نے طویل آپریشن کے بعد مرغوں کو زندہ نکال لیا ، ریسکیو آپریشن کے بعد مرغوں کو نکال لیا گیا،اطلاعات کے مطابق مرغوں کی مالیت ہزاروں روپے بتائی جا رہی ہے۔