ایشیا کپ کی تیاریاں، رولینٹ اولٹمینز نے پاکستان جونئیر کیمپ جوائن کر لیا

May 04, 2023 | 21:30:PM
ایشیا کپ کی تیاریاں، رولینٹ اولٹمینز نے پاکستان جونئیر کیمپ جوائن کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بین الاقوامی ہاکی کوچ رولینٹ اولٹمینز نے جونیئر ایشیاء کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ کو جوائن کرلیا ، گول کرنے کی تکنیک ٹِپس دیں ۔

تفصیلات کے مطابق   ہالینڈ سے پاکستان پہنچنے والے تجربہ کار ڈچ رولینٹ اولٹمینز نے لاہور میں شام کے سیشن میں کوچز پینل کے ہمراہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور صلاحیت کا جائزہ لیا ۔گول کرنے کی ٹِپس دیں، شارٹ کارنر تکنیک، کھیل کے ٹیکنیکل اور ٹیکٹیکل شعبہ جات میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعہ کھلاڑیوں کی راہنمائی کی۔

واضح رہے کہ  عمان میں شیڈول جونیئر ایشیا کپ 23 مئی سے شروع ہو گا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 27 تاریخ کو ہو گا ۔