ایک ہی دن الیکشن کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے متعلق نواز شریف نے اہم اعلان کر دیا

May 04, 2023 | 19:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہےکہ  ایک ہی دن الیکشن کیس پر سماعت کرنے والے تین دو والے بینچ کو نہیں مانتے ۔

تفصیلات  کے مطابق لندن میں نواز شریف  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوچھا کہ آج کی تازہ خبر کیا ہے؟، جس پر ایک صحافی نے کہا کہ ایک ہی دن الیکشن کیلئے سپریم کورٹ نے کل پھر سماعت رکھی ہے، جس پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پوچھا کہ کون سے بینچ نے ؟ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں،  نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف سے آج ملاقات ہوگی۔

 صحافی نے سوال کیا کہ دوسروں کی بیماری کا مزاق اڑانے والے آج خود وھیل چئیر پر بیٹھے ہیں کیا کہیں گے ؟جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ اللہ  دکھا رہا ہے، ہم نے تو اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔