انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم کو تین صفر سے ہرا دیا

May 04, 2023 | 12:27:PM
انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم کو تین صفر سے ہرا دیا
کیپشن: اس فتح کے بعد مانچسٹر سٹی نے دوبارہ آرسنل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، سپورٹس ڈیسک) اتحاد سٹیڈیم مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو باآسانی 0-3 سے ہرا دیا۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی طرف سے ناتھن آکے نے 50 ویں، ایرلنگ ہالینڈ نے 70 ویں اور فل فوڈن 85 ویں منٹ میں ایک ایک گول سکور کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فتح کے بعد مانچسٹر سٹی نے دوبارہ آرسنل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔