آج عمران خان گرفتار ہوجائیں گے؟

May 04, 2023 | 10:11:AM
آج عمران خان گرفتار ہوجائیں گے؟
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیا آج عمران خان گرفتار ہوجائیں گے؟پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایک بیان میں قاسم سوری نے کہا کہ بڑے صاحب کی سخت ہدایات ہیں کہ عمران خان کو ہر حال میں گرفتار کرنا ہے چاہے ملک کے حالات ہی کیوں نہ خراب ہو جائیں۔ اسی پلان کے تحت عمران خان کے زخمی ہونے کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضمانت منسوخ کرنے کی دھمکی دی جب کہ دوسری طرف حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو کرپشن کیسز میں عدالت میں حاضر ہونے سے تاحیات استثنیٰ فراہم کردیا۔

 ضرور پڑھیں :18 مارچ کو جوڈیشل کمپلکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی: عمران خان
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ لندن پلان کے تحت اسلام آباد میں پھر سے دفعہ 144 نافذ کی گئی، تمام سینئر افسران کو عدالت میں حاضر رہنے کے احکامات بھی جاری ہوئے ہیں، سادہ لباس والے اچھی خاصی تعداد میں موجود ہوں گے، اسلام آباد پولیس کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اہم شخصیت مانیٹرنگ کرے گی، صحافیوں کے لیے خاص ہدایات اور گردونواح میں انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت عمران خان کو گرفتار کر کے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کا عزم ہے کہ جان دے دیں گے لیکن خان نہیں دیں گے۔