18 مارچ کو جوڈیشل کمپلکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی: عمران خان

عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کیلئے اسلام آباد میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ ہو  گئے ہیں۔

May 04, 2023 | 09:43:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہےکہ انہیں ایک بار وزیرآباد میں اور دوسری بار 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسلام آباد روانگی سے قبل عمران خان نے کہا کہ میں چار چیزوں پر میں بات کرنا چاہتا ہوں، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پاؤں میں سوجن کے باوجود پیش ہوں گا، دوسرے لوگ جو ہر وقت ذلیل حرکتیں کرتے ہیں ہم ان جیسے نہیں، ان کی طرح نہیں جن کی مرضی کا فیصلہ نہ آئے تو ججز کیخلاف پراپیگینڈا کرتے ہیں، تین روز پہلے لاہورہائیکورٹ میں کہہ چکا ہوں کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ایک بار وزیرآباد میں اور دوسری بار 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے! عالیہ حمزہ غصے میں آگئیں

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پلے میں لاہور ہائیکورٹ کو صاف کہا ہے کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی ہے جس کو ہم ڈیٹی ہیری کہتے ہیں، اب مراد سعید کو بھی یہ لوگ دہشت گرد کہتے ہیں، اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈیٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈیٹی ہیری ہوگا۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تمام پاکستانی ہفتے کو چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کےلیے ایک گھنٹے کے لیے باہرنکلیں، اس وقت مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے اور مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہوا ہے، پی ڈی ایم والے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، 90 روز کے اندر الیکشن ہونے تھے لیکن یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مقدمات میں اسلام آباد میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ ہو گئے۔ اسلام آباد کے ڈویژنل بینچ نے عمران خان کی عدم حاضری پر ضمانت کینسل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد میں2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ 

اور پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی طلبی ؟ پارلیمنٹ میں کیا ہونے والا ہے ؟

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ڈویژنل بینچ نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں ایک روز کی توسیع کی تھی۔ عمران خان کے ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف ہے کہ عمران خان کو کسی نئے کیس میں گرفتار کیا جا سکتا ہے، ان کیخلاف کوئی خفیہ ایف آئی آر کاٹ کر گرفتار کیا جا سکتا ہے، عمران خان منظر عام پر آنیوالے مقدمات میں ضمانت لے چکے۔

یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ حکومت خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری کا منصوبہ بنا رہی ہے جس پر تحریک انصاف نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ تحریک انصاف نے ملک بھر کی تنظیموں کو الرٹ کردیا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش پر ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو آج گرفتار کرنے کا پلان ہے، ہزاروں کارکنان عمران خان کا تحفظ کریں گے، عمران خان زخمی ہونے کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، عمران خان 100سے زائد مقدمات میں ضمانتیں لے چکے  ہیں۔