ہنگو: بڑی کارروائی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

May 04, 2023 | 09:00:AM
ہنگو: بڑی کارروائی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخواء کے ضلع ہنگو میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق اورکزئی کے تھانہ کریز کی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 82 کلو چرس برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیے: ساہیوال، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

حکام نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ اسمگلنگ میں ملوث منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ 

ڈی پی او اورکزئی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے اور بہت جلد اورکزئی کو منشیات سے پاک ڈرگ فری ضلع بنا دیا جائے گا۔