سلمان خان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

May 04, 2023 | 01:00:AM
سلمان خان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے جاری۔

تفصیلات کے مطابق  یہ بات سب کو پتا ہے کہ سلمان خان اپنی فٹنس اور ورزش کو لے کر سخت محنت کرتے ہیں اور اکثر اس سے متعلق اپنے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ 

اسی کا مظاہرہ انہوں نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے دوران کیا۔ اس تصویر میں ویسے تو اس وقت کسی جم میں نظر نہیں آرہے البتہ ان کی بھرپور مسلز والی اس تصویر نے مداحوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پول میں موجود ہیں جبکہ اس موقع پر انہوں نے شرٹ بھی نہیں پہنی ہوئی۔ 

سلمان خان کی یہ تصویر عقب سے لی گئی تھی جبکہ اس کے ساتھ عنوان میں سلمان خان نے تحریر کیا کہ "زندگی کی جانب واپسی، حقیقت کی جانب واپسی۔"

مداحوں نے بھی سلمان خان کی اس تصویر پر تبصروں کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ اداکار شاداب علی خان نے آگ کی ایموجی کے ساتھ اپنے تاثرات کا اظہار کیا جبکہ ایک صارف نے اس کمنٹ کو لے کر تبصرہ کیا کہ "سلمان کا بیک پوز آپ کے پسندیدہ چہروں سے بھی زیادہ مشہور ہے"۔ 

ایک صارف نے تحریر کیا کہ "ہالی ووڈ کے پاس آرنلڈ شوارزنیگر، ڈوین جانسن اور سلویسٹر اسٹیلون ہیں تو ہمارے پاس سلمان خان ہیں۔"