بھارتی اداکار و گلوکار کی بیوی اور بیٹی کو سنگین دھمکیاں

May 04, 2022 | 17:54:PM
بھارتی اداکار و گلوکار کی بیوی اور بیٹی کو سنگین دھمکیاں
کیپشن: بھارتی اداکار و گلوکار کھیساری لال یادو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیک) نامعلوم شخص کی جانب سےبھارتی فلموں کے معروف اداکار و گلوکار کھیساری لال یادو کی بیٹی اور بیوی کو زیادتی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اداکار نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں ایک شخص اداکار اور ان کے گھر والوں کے خلاف نامناسب زبان استعمال کررہا ہے۔

کھیساری لال یادو نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور الزام لگایا کہ مذکورہ ویڈیو میں موجود شخص نے ان کی بیوی اور بیٹی کو  زیادتی کی دھمکی دی ہے۔

 اداکار نے پہلی ویڈیو یکم مئی کو پوسٹ کی تھی اور بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور بہار پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔اس کے بعد کھیساری لال نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیں اور ویڈیو میں موجود شخص کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔

بعد ازاں انہوں نے 2 مئی کو اسی شخص کی ایک اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور الزام لگایا کہ بہار پولیس نے اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے پاس غیر اخلاقی ویڈیوز کس نے بھیجی۔ خود ہی بتا دیا

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کھیساری لال نے لکھا اگر میرے یا میرے گھر والوں کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار بہار پولیس ہوگی۔ یہ بے شرم آدمی ویڈیوز کے ذریعے مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں دے رہا ہے۔اداکار نے بہار کے وزیراعلیٰ سے سوال کیاکہ ’’کیا ریاست میں امن و امان نے غنڈوں کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں؟‘‘

یہ بھی پڑھیں: عمران نیازی کی وجہ سے جمہوریت بدنام ہوئی۔وزیراعظم