ایرانی جنگی جہاز کی تباہی؛ بھارت کو ایک اور جگ ہنسائی کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کے سمندر میں ایران کا جنگی بحری جہاز ڈوب جانے سے بھارت کو ایک اور بین الاقوامی جگ ھنسائی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ساوتھ ایشیا انڈیکس نے بتایا ہے کہآج امریکی آبدوز کے اٹیک سے تباہ ہو جانے والے ایرانی بحری جہاز نے بھارت میں بھارتی بحریہ کے بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں شرکت کی تھی۔ بھارت کی میزبانی میں ہونے والی بحری جنگی شرگرمی میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا۔
امریکی آبدوز نے بحرِ ہند میں ایرانی جہاز پر حملہ کیا۔حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید ہو ئے
ایرانی بحری جہاز جب امریکی آبدوز کے حملے کا نشانہ بنا تو وہ بھارت اور سری لنکا کے ساحلوں کے قریب موجود تھا۔
اس حملے کے نتیجے مین ایران کا یہ دیو ہیکل بحری جہاز کچھ ہی دیر میں مکمل غرق ہو گیا اور اس پر سوار 100 افراد لاپتہ اور ہلاک تصور کیے جا رہے ہیں۔
سری لنکا کی بحریہ کی کوششوں سے 78 افرادکو زخمیحالت میں بچا کر سری لنکا کے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ ایرانی بحری عملے کو صرف سری لنکا کی بحریہ نے ریسکیو کیا۔