پٹرول ڈیزل کے ذخائر وافر ہیں، افواہوں پر دھیان نہ دیں، اوگرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےبتایا ہے کہ ملک میں اس وقت پٹرول اور ڈیزل کی کمی کا کوئی خطرہ نہیں۔ پٹرولیم پروڈکٹس کے ذخائر وافر ہیں۔ اوگرا نے کہا ہے کہ شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ اوگرا کے مطابق ملک میں اس وقت پٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ یہ ذخائر کئی ہفتوں تک ملک کی ایندھن کی ضرورت پوری کریں گے۔
اوگرا نے ترجمان نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کریں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اپنے سابقہ پیٹرن کے مطابق جاری رکھیں۔
بعض حلقے ایران امریکہ جنگ اور مشرق وسطیٰ کی پیچیدہ صورتحال کو لے کر افواہیں پھیلا رہے تھے، پہلے وزیر اعظم نے اس صورتحال کا نوٹس لیا، پھر آج ہی شام اوگرا نے عوام کے لئے وضاحت جاری کر دی۔
آبنائے ہرمز دو روز سے ایران نے بند کر رکھا ہے۔ خلیج کے ممالک سے دنیا کو تیل اور گیس کی آبنائے ہرمز کے راستے ترسیل عملا! دو روز سے بند ہے لیکن پاکستان میں پٹرولیم پروڈکٹس کے سٹریٹیجک ذخائر پہلے سے موجود ہیں۔