امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں

Mar 04, 2026 | 12:11:PM
امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکا نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 6 اہلکاروں میں سے 4 کی شناخت اور تصاویر جاری کر دیں۔

امریکی فوج کے مطابق 4 فوجی اتوار کو پورٹ شعیبہ کویت میں امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے، ہلاک چاروں امریکی فوجیوں کا تعلق آئیووا کے امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا۔

ہلاک امریکی فوجیوں کی شناخت نوح تیجنز، نکول امور، کوڈی خورک اور ڈکلن کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایپل کا بڑا سرپرائز!سستے ترین ''آئی فون 17 ای'' نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ ان کے حملوں میں اب تک 160 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔