ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد ہوگی، تعزیتی اجتماع آج سے جمعے تک امام خمینی ہال تہران میں ہوگا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مشہد میں تدفین کے دن کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ،کھیل کے میدان سے اہم خبر
دوسری جانب ایران کی اعلیٰ ترین قیادت سے متعلق ایک غیر معمولی دعویٰ سامنے آیا ہے، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔
تاہم اس خبر کی تاحال ایرانی سرکاری حلقوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔