بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما نے کرکٹر محمد سراج کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی اداکارہ اور بگ باس 13 کی سابقہ امیدوار ماہرہ شرما نے کرکٹر محمد سراج سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
ماہرہ شرما اور محمد سراج کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم اب ماہرہ شرما نے ان افواہوں پر کھل کر بات کی ہے اور تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے،ایک انٹرویو میں ماہرہ شرما نے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ میں کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی۔
مزید پڑھیں:جان ابراہم کی پہلی تنخواہ کتنی؟ ہوشربا انکشاف
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس قسم کی افواہوں سے کیسے نمٹتی ہیں؟،اداکارہ نے جواب دیا کہ مداح آپ کا کسی کے ساتھ بھی تعلق جوڑ سکتے ہیں، ہم انہیں روک نہیں سکتے، جب میں کام کرتی ہوں تو میرے کو اسٹارز کے ساتھ بھی میرا نام جوڑا جاتا ہے، ویڈیوز اور ایڈیٹس بنائی جاتی ہیں، لیکن میں ان چیزوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی، اگر آپ کو یہ سب کرنا اچھا لگتا ہے تو کریں، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔