30 ویں سالگرہ، صبور علی نےتصاویر شیئر کردیں
کیپشن: صبور علی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی جَلد ماں بننے والی ہیں، انہوں نے گزشتہ شب اپنی 30 ویں سالگرہ منائی ہے۔
اب حال ہی میں صبور علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے ہمسفر علی انصاری کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تھیم وائٹ اینڈ بلیک رکھی ہے۔
انسٹاگرام پر 5.1 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے خود بھی سیاہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے لذیذ اور خوبصورت نظر آنے والے کیک اور سرخ پھولوں کے گلدستے نے تصاویر کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
صبور علی کی ان خوبصورت تصاویر کے کمنٹ باکس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو سالگرہ کے موقع پر دعائیں دے رہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔