مراکش کے سٹار فٹبالر اشرف حکیمی کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

Mar 04, 2023 | 14:45:PM
مراکش کے سٹار فٹبالر اشرف حکیمی کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج
کیپشن: اشرف حکیمی گذشتہ سال قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں مراکش کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
سورس: اے ایف پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرانس میں مراکش کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اشرف حکیمی کے خلاف ایک 24 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے جمعے کو مراکش اور پی ایس جی کیلئے کھیلنے والے ڈیفینڈر اشرف حکیمی کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم اشرف حکیمی کو پولیس کی جانب سے گرفتار نہیں کیا گیا۔

اشرف حکیمی سے جمعرات کو پیرس میں فرانسیسی تفیتیش کاروں نے جنسی زیادتی کے الزامات لگنے کے بعد پوچھ گچھ بھی کی تھی اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ اسی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اشرف حکیمی نے پچھلے اتوار کو انہیں اپنے گھر لے جانے کیلئے پیسے دیے تھے اور اس وقت پیرس میں واقعے گھر میں فٹبالر کے بیوی اور بچے موجود نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے اتوار کو ہی پیرس کے ایک پولیس اسٹیشن میں اشرف حکیمی کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت درج کروائی تھی۔

خیال رہے اشرف حکیمی گذشتہ سال قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں مراکش کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔