پنجاب اسمبلی انتخابات: عمران خان نے لاہور سے امیدواروں کو فائنل کرلیا

Mar 04, 2023 | 14:12:PM
سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور سے پارٹی امیدواروں کو فائنل کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور سے پارٹی امیدواروں کو فائنل کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں نے حماد اظہر کو پنجاب کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر پی پی 125 لاہور سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

پارٹی ٹکٹس پانے والوں میں پی پی 144 شاہدرہ سے یاسر گیلانی، پی پی 145 سے فاروق خاں، 146 سے ملک وقار پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

پی پی 147 سے میاں عباد فاروق، پی پی 150 سے منصب اعوان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ پی پی 151 قیصر بٹ، پی پی 148 سے عبدالکریم خاں پی ٹی آئی کی جانب سے میدان میں اتریں گے ۔

پی پی 149 مہر وسیم، پی پی 152 سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی وسیم قادر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔ پی پی 169 سے میاں اکرم عثمان، پی پی 164 سے علی بابا گلہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

پی پی 153 سے یوسف میو لدھر، پی پی 163 چوہدری یوسف میو کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ پی پی 156 علی وڑائچ، پی پی 157 حافظ فرحت عباس پی ٹی آئی کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔

پی پی 158 سے مہر شرافت، پی پی 159 اعظم خاں نیازی پارٹی کی امیدوار ہوں گے۔ پی پی 162 ظہیر عباس کھوکھر، پی پی 164 احمر رشید بھٹی تحریک انصاف کی جانب سے انتخاب لڑیں گے۔

 پی پی 165 خالد گجر، پی پی 166 سے سرفراز کھوکھر پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ پی پی 167 ندیم بارا، پی پی 160 مراد راس میدان میں اتریں گے۔

پی پی 161 عاطف چوہدری، پی پی 168 سے میاں محمودالرشید پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 171 سے مہر واجد میدان میں اتریں گے۔

پی پی 172 سے زبیر نیازی، پی پی 173 اصغر گجر پارٹی ٹکٹ پانے والوں میں شامل ہیں۔