چاند آج رات پاکستانی وقت 12 بجکر 43 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

Mar 04, 2023 | 11:56:AM
چاند آج رات پاکستانی وقت 12 بجکر 43 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رواں سال میں پہلی بار چاند آج شام خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہےکہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات10 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئےگا۔

چاند پاکستانی وقت کےمطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کےاوپر ہوگا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی اے اور نادرا کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

انجینئر ماجد  کے مطابق چاند 93 فیصد روشن ہوگا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔ اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلےکا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے۔