عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Mar 04, 2023 | 11:27:AM
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے عثمان بزدار کو دس صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا۔ عثمان بزدار نیب تفتیشی ٹیم کی سوالوں پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

عثمان بزدار دوران سوالوں پر کہتے رہے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عثمان بزدار نے متعدد سوالوں ہر لاعلمی کا اظہار کیا بعض پر قانونی مشاورت کے لیے وقت مانگا۔

 نیب نے عثمان بزدار کیخلاف مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کو آئندہ ہفتے پھر طلب کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار کیخلاف نیب لاہور کو 10 ارب کے اثاثے کرپشن کے زریعے بنانے کی شکایت موصول ہوئی۔

نیب نے سوال کیا کہ کیا سپین میں بھی آپ نے جائیدادیں بنائی ہیں ؟ جس پر عثمان بزدار نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے روبرو تمام ریکارڈ جمع کروایا ہوا ہے، دیکھ لیں۔