’کھوگئے ہم کہاں،پا وری گرل کے گیت نے سو شل میڈیا پر نئے ریکا رڈ بنا دیئے

Mar 04, 2021 | 20:39:PM
 ’کھوگئے ہم کہاں،پا وری گرل کے گیت نے سو شل میڈیا پر نئے ریکا رڈ بنا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دنانیر مبین کی پاوری تو ہو چکی مگر اس کے بعد اب ان کی گلوکاری کی بھی سوشل میڈیا پر دھوم ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر دنانیر مبین نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دنانیر اپنی سریلی آواز میں اور شاندار انداز میں ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگنارہی ہیں۔
دنانیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے یہ گانا گنگنانے کا سوچ رہی تھی اور آخرکار میں نے گنگنالیا۔‘
پاوری گرل کی آواز میں اس بھارتی گانے کو اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ صرف ایک دن میں ان کی پوسٹ پر 9 لاکھ 26 ہزار سے زائدصارفین آچکے ہیں، اکثریت نے دنا نیر کی گلو کا ری کو سرا ہا ہے ۔