پی ایس ایل پلیئرز کو ہنگامی طور پر کو رونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

Mar 04, 2021 | 20:00:PM
پی ایس ایل پلیئرز کو ہنگامی طور پر کو رونا ویکسین لگانے کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپرلیگ میں شا مل کھلاڑیو ں کوکورونا سے بچائو کی ویکسین لگانے کے لیے سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔یہ اقدا م کراچی کے ایک مقا می ہو ٹل میں کیا گیا ہے جہاں پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو ہنگامی طورپرکورونا سے بچائو کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فوری طور پر تمام ٹیموں کی پی سی آر ٹیسٹنگ کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور تمام ٹیموں کی کورونا ویکسینیشن اور آئسولیشن سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
 اسی طرح ملتوی شدہ میچوں کے ٹکٹ ری فنڈ کیے جائیں گے اور ٹکٹوں کے پیسے واپس کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔