کراچی پولیس: 2خواتین سمیت32 افسران ایس ایچ او رینک کیلئے نااہل قرار

Mar 04, 2021 | 09:53:AM
کراچی پولیس: 2خواتین سمیت32 افسران ایس ایچ او رینک کیلئے نااہل قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی پولیس کی 2 خواتین سمیت 32 افسران ایس ایچ او لگنے کے لیے نا اہل قرار دیدیے گئے۔نا اہل قرار دیے جانے والے انسپکٹر اور سب انسپکٹررینک کے افسران اس سے قبل مختلف تھانوں میں ایس ایچ او رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اور سب انسپکٹررینک کے افسران پردوران تعیناتی سنگین الزامات لگے جوکہ انکوائری میں صحیح ثابت ہوئے جس کے بعد 26 فروری کو ہونے والی بورڈ کی میٹنگ میں افسران کو نا اہل قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایس ایچ او منتخب کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے نا اہل ہونے والے افسران کو ایس ایچ او لگنے کے قابل افسران کے پول میں سے نکال دیا ہے۔نا اہل ہونے والی خواتین ایس ایچ او میں سابق ایس ایچ او گلشن اقبال سیدہ غزالہ اور سابق ایس ایچ او ملیر سٹی ناجیہ افضال بھی شامل ہیں۔