آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا باضابطہ اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے کہاکہ آئندہ مالی سال 2026۔27 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومتی مالیاتی ترجیحات اور پالیسی اقدامات شامل ہوں گے، حکومت2026-27 کیلئے معاشی اہداف اور مالیاتی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔
وزارت خزانہ کاکہناتھا کہ بجٹ سے قبل رواں مالی سال کاقومی اقتصادی سروے 9 جون کو جاری کیاجائے گا،وفاقی وزیر خزانہ پاکستان اکنامک سروے 2025-26 پیش کریں گے، اکنامک سروے میں رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کا جامع جائزہ پیش کیا جائے گا، سروے میں مختلف شعبوں کی ترقی، چیلنجز اور معاشی اشاریوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
وزارت خزانہ کا مزید کہناتھا کہ بجٹ 2026-27 اور اقتصادی سروے ملکی معیشت کی سمت کا تعین کریں گے، حکومت آئندہ مالی سال کیلئے محصولات، اخراجات، ترقیاتی منصوبوں کا خاکہ پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سمر کیمپ کب سے کب تک جاری رہیں گے؟ طلبا کیلئے اہم خبر