دوستوں کو بے ہوش کرکے 80 لاکھ کا سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے واردات سے قبل اپنے  دوستوں کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور بعد ازاں 334 گرام 790 ماشے سونا لے کر موقع سے فرار ہو گیا،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے: پولیس

Jun 04, 2026 | 10:50:AM
دوستوں کو بے ہوش کرکے 80 لاکھ کا سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور پولیس نے 80 لاکھ روپے مالیت کے سونا چوری کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملت پارک پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم بالاج عرف بالی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے واردات سے قبل اپنے  دوستوں کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور بعد ازاں 334 گرام 790 ماشے سونا لے کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

واردات کے بعد ملزم روپوش تھا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چوری کیے گئے سونے کی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے تھی، جس کا ملزم کے خلاف تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ نمبر 1562/24 درج  کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نئے اسلامی سال کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔