پاک بھارت جنگ میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، علیمہ خان سمیت 4 افراد طلب

Jun 04, 2025 | 22:43:PM
پاک بھارت جنگ میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، علیمہ خان سمیت 4 افراد طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں 4 افراد کو طلب کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان، صنم جاوید، فلک جاوید اور یوٹیوبر آفتاب اقبال کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چاروں افراد 5جون کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ 

نوٹس کے مطابق چاروں افراد کے خلاف 27 مئی کوانکوائری شروع ہوئی تھی۔ ذرائع این سی سی آئی اے نے بتایاکہ ملزمان نے پاک بھارت جنگ کے دوران ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: