شہبازحکومت کا پی ٹی آئی دورکااہم منصوبہ جاری رکھنےکا فیصلہ

Jun 04, 2025 | 21:09:PM
شہبازحکومت کا پی ٹی آئی دورکااہم منصوبہ جاری رکھنےکا فیصلہ
کیپشن: بلین ٹری منصوبہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)شہبازحکومت کاآئندہ مالی سال بھی پی ٹی آئی دورکااہم منصوبہ جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق بجٹ میں اپ سکلینگ آف گرین پاکستان پروگرام فیزون کیلئے فنڈزرکھنےکی تجویزدی گئی،آئندہ مالی سال اپ اسکیلنگ گرین پاکستان پروگرام کیلئے2ارب25 کروڑ روپےتجویزکئے گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ پروگرام پی ٹی آئی دورمیں ٹین بلین ٹری سونامی کےنام سے شروع کیا گیاتھا،رواں مالی سال گرین پاکستان پروگرام کیلئے5ارب روپےکابجٹ مختص ہے، گرین پاکستان پروگرام پر30جون 2025تک32ارب81کروڑروپے اخراجات کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اس منصوبےکی مجموعی لاگت 81 ارب 83 کروڑروپے 30لاکھ روپے ہے۔ 

یادرہے کہ ایکنک نےٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی منظوری اگست2019 میں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ردوبدل کا نیا نوٹیفکیشن جاری