بنگلورو میں آئی پی ایل کی جیت کے جشن میں بھگدڑ مچ گئی، 7افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت کے شہر بنگلورو میں آئی پی ایل جیت کے جشن میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شائقین آئی پی ایل میں رائل چیلنجر بنگلورو کی فتح کا جشن منانے کیلئے جمع تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں7افراد ہلاک جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ رائل چیلنجر بنگلورو نے گزشتہ روز پہلی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا تھا۔