ٹی ٹونٹی رینکنگ:محمد حارث 210 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر آگئے

Jun 04, 2025 | 14:49:PM
ٹی ٹونٹی رینکنگ:محمد حارث 210 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پرچلے گئے جبکہ محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 13 ویں پر موجود ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت کے حملہ پر پہلی کال کس دوست ملک سے آئی ؟ اسحاق ڈار کااہم انکشاف سامنے آگیا ۔۔۔۔

تیسرے ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے محمد حارث 210 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر آگئے۔ حسن نواز 57  درجے بہتری کے بعد 46 واں نمبر پر آگئے۔ صائم ایوب 61ویں اور سلمان آغا76ویں نمبر پر موجود ہے۔

ٹی ٹونٹی بولرز میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، حارث رؤف 2درجہ تنزلی کے بعد 20 ویں اورعباس آفریدی 18 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر موجود ہیں۔ شاہین آفریدی 5 درجہ تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر چلے گئے۔