سب سے پہلا کام  کیا کرنا  ہے؟ پرویز خٹک نے بتا دیا

Jun 04, 2022 | 17:15:PM
سب سے پہلا کام  کیا کرنا  ہے؟ پرویز خٹک نے بتا دیا
کیپشن: پرویز خٹک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) تحریک انصاف  کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرپٹ لیڈروں نے ملک کو خیراتی بنا دیاہے، عوام عمران خان کا ساتھ دیں تا کہ ملک سے چوروں کا خاتمہ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اپر دیر میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ آج لگتا ہے سارا دیر جلسے کیلئے نکل آیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کس نے بھکاری بنایا تھا؟ ملک کو ان لوگوں نے ہی اس حال میں پہنچایا تھا، ہمارا سب سے پہلا کام ان چوروں سے ملک کو صاف کرنا ہے،سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  آج چوروں کا ڈرامہ دیکھا، تیل سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا، عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے مہنگائی پر قابو پایا،عمران خان نے امریکی غلامی کے خلاف آواز اٹھائی تو مسئلہ بنا، کبھی کسی نے امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کی،اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکا کے خلاف ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہا تو مسئلہ بنا، کپتان آپ کیلئے امریکا اور مہنگائی کے خلاف کھڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیںاہم خبر۔ایک اور بڑی شخصیت نے استعفیٰ  دیدیا