سدھو موسے والا کے قتل کے بعد قاتلوں کے فرار ہونے کی ویڈیو وائرل

Jun 04, 2022 | 11:54:AM
سدھو موسے والا،قتل،قاتل،فرار،ویڈیو
کیپشن: ویڈیو جواہر گاؤں کے نزدیک ہی قتل کی جگہ سے کچھ فاصلے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے قاتلوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہورہی ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دو سفید گاڑیوں کو سڑک پر دیکھا جا سکتا ہے۔

 مذکورہ ویڈیو جواہر گاؤں کے نزدیک ہی جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح حملہ آور سدھو کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کو مارنے والا شخص منظر عام پر آ گیا

بتایا جارہا ہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے حملہ آور گاڑیوں میں ہی موجود تھے، فوٹیج میں پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی گزرتی ہے اور پھر ایک اور سفید گاڑی کو اس جگہ سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔

 واضح رہے کہ گینگسٹر لورنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے گینگ نے ہی سدھو کو قتل کیا۔

 گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کہا کہ وکی مڈوکھیرا اس کا بڑا بھائی تھا اور اس کے گینگ نے وکی کی موت کا بدلہ لیا۔

 یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔