لاہور: چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی۔ کروڑوں کی ادویات جل گئیں

Jun 04, 2022 | 09:09:AM
چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی، فائل فوٹو
کیپشن: چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع چلڈرن ہسپتال میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی آگ نے تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،کروڑوں روپے کی ادویات جل  کر راکھ ہو گئیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ صبح 5 بج کر 15 منٹ پر لگی۔ واقعہ کے فوراً بعد ہی ریسکیو عملے اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا تھا۔امدادی ٹیموں کے مطابق آگ لگنے سے ہسپتال کی تیسری منزل پر واقع فارمیسی کا اسٹور مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹور جلنے سے کروڑوں روپوں کی ادویات بھی جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔فائر بریگیڈ عملے کےکہنا ہے کہ  آگ بجھانے کے عمل میں 7 فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں۔ آگ سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:      رکن اسمبلی کے بیٹے کی دوستوں کے ہمراہ لڑکی سےزیادتی