بھارت: 700 سال قدیم بانیان درخت کی دریافت کا دعویٰ

Jul 04, 2026 | 23:48:PM
بھارت: 700 سال قدیم بانیان درخت کی دریافت کا دعویٰ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست بہار میں ایک ایسا برگد (بانیان) کا درخت دریافت ہوا ہے جس کی عمر تقریباً 700 سال ہے، اور اسے سائنسی بنیادوں پر عمر کا تعین کیے جانے والا اب تک کا قدیم ترین برگد قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق محققین نے درخت کی عمر جاننے کے لیے جدید سائنسی طریقہ کار اختیار کیا۔ اس مقصد کے لیے درخت کے اندرونی حصے کے قریب سے نمونے حاصل کیے گئے، جن میں موجود پودوں کے خلیاتی مادے کے مستحکم اجزا کا تجزیہ کیا گیا۔

بعد ازاں تابکار کاربن (ریڈیو کاربن ڈیٹنگ) کی حساس تکنیک کے ذریعے درخت کی عمر کا تعین کیا گیا، جس کے نتائج کے مطابق اس کی عمر تقریباً 700 سال سامنے آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ماہرین کا اندازہ تھا کہ یہ درخت 300 سے 350 سال پرانا ہے اور کسی قدیم عمارت کے ساتھ وابستہ ہے، تاہم نئی تحقیق نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اس کی عمر اس سے کہیں زیادہ قرار دی ہے۔

ماہرین کی رائے ہے کہ یہ برگد کا درخت ممکنہ طور پر اس خطے کے قدیم جنگلات کا باقی ماندہ حصہ ہے، جبکہ اس کی دریافت ماحولیات، حیاتیاتی تنوع اور قدرتی ورثے سے متعلق تحقیق میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔