امریکہ اور ایران کے جنگ بندی مذاکرات کا نیا مرحلہ اسلام آباد میں ہو گا

Jul 04, 2026 | 23:12:PM
 امریکہ اور ایران کے جنگ بندی مذاکرات کا نیا مرحلہ اسلام آباد میں ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بتایا جا رہاہے کہ امریکہ اور ایران کے جنگ بندی مذاکرات کا نیا مرحلہ اسلام آباد میں ہو گا۔ 
 العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران پر عائد پابندیوں، ایران کے منجمد اثاثوں اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: پی آئی اے نے فیصل آباد کراچی فلائٹس کےکرایوں میں چالیس فیصد کمی کر دی 

العربیہ کے مطابق مذاکرات میں شریک ایرانی وفد کی قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی وفد کی نمائندگی کے بارے میں باضابطہ اعلان تدفین کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  فیفا ورلڈ کپ کا بہترین میچ؛ ارجنٹینا نے کیپ وردی کو 2-3 سے شکست دے کر اپنا تاج بچالیا