خاتون ٹک ٹاکر دوست کے گھر سے 22لاکھ نقدی لوٹ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)صوبائی دارلحکومت میں خاتون ٹک ٹاکر نے اپنے دوست کو لوٹ لیا۔
کوٹ لکھپت کے علاقے زیب ظفر عرف علیشبا نامی ٹک ٹاکر نے چوری کی وارادت کی،ایف آئی آر کے متن کے مطابق زیب ظفر عرف علیشبا میری بیوی کی دوست تھی جو کچھ دن سے گھر میں رہائش پذیر تھی ،رہائش نہ ہونے کی وجہ سے اسے اپنے گھر میں رکھا تھا ، زیب ظفر نجی شاپنگ مال میں ملازمت کرتی تھی ، زیب ظفر گھر سے 22 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئی،کوٹ لکھپت پولیس نے متاثرہ شہری محمد رشید کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔