سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام،30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

Jul 04, 2025 | 10:14:AM
 سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام،30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن کے دوران 30 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 30 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق اس نیٹ ورک سے تھا جو بھارت کی پشت پناہی میں پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ہلاک بھارتی اسپانسرڈخارجیوں سے بر آمد ہو نے والا اسلحہ اورگولا بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

 

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کامیابی پاک فوج کے مستعد انٹیلی جنس نیٹ ورک اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔ سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور سرحدی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جہاز سے سانپ نکل آیا ، عملے کی دوڑیں لگ گئیں