شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار، سرجری کر دی گئی 

Jul 04, 2023 | 23:20:PM
شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار، سرجری کر دی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو امریکا میں شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے بعد ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے آنے والے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا تاہم اداکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے اداکار کی ٹیم کو بتایا ہے کہ پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے، خون روکنے کے لیے ناک کی ایک معمولی سرجری کی گئی ہے اور اب وہ بہتر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اب امریکا سے واپس بھارت آچکے ہیں اور انہیں ناک پر پٹی بندھے دیکھا گیا ہے۔تاہم شاہ رخ اور ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال اس حادثے سے متعلق کسی قسم کا آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حادثے کی تصدیق ذرائع نے کی ہے،ٹوئٹر صارفین شاہ رخ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔