سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پینشن اور الاونسز میں اضافہ ، نوٹیفیکیشن جاری

Jul 04, 2023 | 21:46:PM
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پینشن اور الاونسز میں اضافہ ، نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پینشن اور الاونسز میں اضافہ، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا ۔

 جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق ایک سے 16  گریڈ   تک کے سرکاری  ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ 17 سے 22 گریڈ  تک ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا۔

 نوٹیفکیشن   کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے ،اردلی الاونس 17 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپیہ کردیا گیا ۔
 نوٹیفکیشن  میں سرکاری ملازمین کے ڈیپیوٹیشن الاونس اور سپیشل الاونس میں 20 فیصد ,معذور ملازمین کا کنوینس الاونس  2 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 ہزار روپےکا اضافہ کیا گیا جبکہ مسلح افواج کے اٹینڈنٹ الاونس کو 32 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی