طالبان نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی

Jul 04, 2023 | 21:39:PM
طالبان نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی
کیپشن: بیوٹی پارلرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے محکمہ اخلاقیات کے ترجمان محمد عاکف نے گفتگو میں کہا کہ طالبان رہنما کی جانب سے جاری زبانی احکامات کے بعد کابل سمیت مختلف صوبوں میں بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔احکامات کے تحت کابل میونسپلٹی میں قائم تمام بیوٹی پارلرز کے لائسنس بھی منسوخ کردئیے گئے۔ 
اس سے قبل طالبان خواتین اورلڑکیوں کے تعلیمی اداروں ، پارکس، سینما اور دیگر تفریحی مقامات پر جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔ طالبان کو خواتین پر عائد کی گئی ان پابندیوں کے باعث عالمی تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 75 روپے کا نوٹ جاری ، استعمال کیا جا سکے گا یا نہیں؟ سٹیٹ بینک نے اہم بیان جاری کردیا