190 ملین پاﺅنڈز سکینڈل کیس ؛سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ سمیت نیب میں پیش،پوچھ گچھ جاری

Jul 04, 2023 | 18:53:PM
190 ملین پاﺅنڈز سکینڈل کیس ؛سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ سمیت نیب میں پیش،پوچھ گچھ جاری
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم سے 190 ملین پاﺅنڈز سکینڈل کیس میں نیب میں پوچھ گچھ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاو¿نڈز سکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نیب میں پیش ہو گئے،نیب آفس کے سامنے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،190 ملین پاو¿نڈز سکینڈل میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سابق وزیر اعظم سے تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لائے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان اسلام آباد میں پیشیوں میں مصروف،پیچھے سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی