پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور  اہم وکٹ گرگئی

Jul 04, 2023 | 18:31:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلع بہاولنگر کے  حلقہ پی پی 237 سے پاکستان تحرک انصاف  کے ٹکٹ ہولڈر  نواب سلمان خان گدھوکا وٹو  نے پارٹی  چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 ایک ویڈیو بیان میں نواب سلمان خان گدھوکا وٹو نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ  یہ پرتشدد سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں،  مشتعل ہجوم نے ہماری قومی اور فوجی املاک کاجلاؤ گھیراو کیا ۔

سلمان گدھوکا کا کہناتھا کہ جب تک ہمارے ادارے مضبوط نہیں ہوتے ملک کیسے مضبوط ہوگا،موجودہ ملکی حالات کے پیش پی ٹی آئی کو خیرآباد کہتا ہوں، افواج پاکستان ہماری ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔